14 مئی، 2016، 12:42 AM

یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ

یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کے خلاف عظیم عوامی مظاہرہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی عوام نے امریکی اور سعودی عرب کی فوجی مداخلت اور ان کے بہیمانہ، سفاکانہ اور مجرمانہ جرائم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔مظاہرین نے سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کا پٹھو اور چھوٹا شیطان قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی عوام نے امریکی اور سعودی عرب کی فوجی مداخلت اور ان کے بہیمانہ، سفاکانہ اور مجرمانہ  جرائم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد اور سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔مظاہرین نے سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کا پٹھو اور چھوٹا شیطان قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی مظاہرین نے امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام صبر و استقامت کے ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کی یمنی عوام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

یمنی عوام نے امریکی اور سعودیوں فوجویں کو یمن کی پاک سرزمین سے باہر نکالنے کے عزم کا بھی اظءار کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے القاعدہ کا بہانہ کرکے سعودی عرب کی مدد کے لئے یمن میں 200 فوجی تعینات کئے ہیں جبکہ القاعدہ، داعش اور سعودی عرب میں کوئي فرق نہیں ہیں ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو امیرکہ اور سعودی عرب نے ملکر کر تشکیل دیا ہے۔

News ID 1863988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha